حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا مومن دوسرے مومن کے لئے ایسا ہونا چاہئے جیسے عمارت، اس کی ایک اینٹ دوسری اینٹ کو تھامے ہوئے ہے اور آپ نے انگلیاں قینچی کرلیں۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ1928)(بخاری ، جلد اول کتاب المظالم، حدیث نمبر 2282)