حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ خود اس پر ظلم کرے نہ ظالم کے ہاتھ میں اس کو چھوڑ کر بیٹھ جائے۔ جو شخص اپنے بھائی مسلمان کا کام نکالے تو اللہ اس کا کام نکالے گا جو شخص مسلمان پر سے کوئی مصیبت ٹالے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کی ایک مصیبت اس پر سے ٹال دے گا اور جو شخص مسلمان کا عیب چھپالے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے عیب چھپائے گا۔
(بخاری،جلد اول کتاب المظالم ،حدیث نمبر2278)