حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ہم کو سات باتوں کا حکم دیا اور سات باتوں سے منع فرمایا آپؐ نے حکم دیا جنازوں کے ساتھ جانے کا، بیمار کو پوچھنے کا، دعوت قبول کرنے کا، مظلوم کی مددکرنے کا، قسم پورا کرنے کا، سلام کا جواب دینے کا، چھینکنے والے کے لئے دعا کرنے کا اور آپؐ نے منع فرمایا چاندی کے برتن، سونے کی انگوٹھی، خالص ریشمی کپڑے اور دیبا اور قسی اور استبراق سے۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الجنائز، حدیث نمبر1166)