حضرت زینب رضی اللہ عنہا بیان فر ماتی ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کی اہلیہ محتر مہ حضرت ام حبیبہؓ کے پاس اس وقت گئی جب انکے والد حضرت ابو سفیان بن حربؓ کا انتقال ہو اتھا ۔ حضرت ام حبیبہؓ نے خوشبو منگوائی جس میں خلوق یا کسی اور چیز کی ملا وٹ کی وجہ سے زردی تھی اس میں سے کچھ خو شبو لو نڈی کو لگا ئی پھر اسے اپنے رخسا ر وں پر مل لیا ،اس کے بعد فر مایا :اللہ کی قسم !مجھے خو شبو کے استعمال کرنے کی کو ئی ضرورت نہ تھی ۔با ت صرف یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لئے جا ئز نہیں کہ وہ تین دن سے زیا دہ کسی کا سوگ منا ئے سوائے شوہر کے ( کہ اسکا سوگ ) چا ر مہینے دس دن ہے ۔
( بخاری )