خاوند اور بیوی کے حقوق

  • حضرت قیس بن سعدرضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ میں حیرۃ( کوفہ کے قر یب ایک شہر کا نام) میں آیا تو وہا ں کے لوگوں کو اپنے سردار کو سجدہ کرتے ہو ئے دیکھا پس میں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ تو اس کے زیا دہ حقدار ہیں کہ آپ ﷺ کو سجدہ کیا جائے۔ وہ بیا ن کرتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کی خدمت میں حا ضر ہو اتو عرض کی میں حیرۃ گیا تھا تو میں نے وہاں کے با شندوں کو اپنے سردار کو سجدہ کرتے ہو ئے دیکھا ہے پس اے اللہ کے رسو ل ؐ!آپ اس کے زیادہ حقدا ر ہیں کہ ہم آپ کو سجدہ کریں ۔آپؐ نے فر مایا مجھے بتاؤ اگر تم میری قبر کے پاس آؤ تو اسے سجدہ کرو گے ؟میں نے کہا نہیں۔ آپؐ نے فر مایا تو پھر ( مجھے زندگی میں بھی) سجدہ نہ کرو ۔اگر میں کسی کو کسی ( مخلوق ) کے لیے سجدہ کا حکم دیتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خا وند کو سجدہ کریں اس حق کی بنا پر جواللہ تعا لیٰ نے ان پر مقرر کیا ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب النکا ح :2140)