حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فر مایا میں نے دو زخ کو دیکھا کیا دیکھتا ہوں وہاں عو رتیں بہت ہیں وہ کفر کرتی ہیں لو گوں نے کہا کیا اللہ کا کفر کرتی ہیں آپ ﷺنے فر مایا نہیں خاوند کا کفر ( ناشکری ) کرتی ہیں اور احسا ن نہیں ما نتیں ۔اگر تو ایک عو رت سے سا ری عمر احسا ن کرے پھر وہ ( ایک ذرا سی ) کو ئی بات تجھ سے دیکھے ( جس کو پسند نہ کرتی ہو ) تو کہنے لگتی ہے میں نے تو تجھ سے کبھی کوئی بھلا ئی نہیں پا ئی ۔
(بخا ری ،جلد اول کتا ب ایمان حدیث نمبر:28)