حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تم میں سے وہ آدمی بہت اچھا ہے جو اپنے گھر والوں کے (حق میں) اچھا ہو اور میں اپنے گھر والوں کے لئے تم سب سے اچھا ہوں اور جب تمہارا کوئی ساتھی فوت ہوجائے تو اس کے عیب بیان نہ کرو۔