شکر

  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جو آدمی تم سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے تم اسے پناہ دے دو۔ اور جو آدمی اللہ تعالیٰ کا واسطہ دے کر سوال کرے اس کا سوال پورا کرو۔ اور جو آدمی تمہیں دعوت دے اسکی دعوت کو قبول کرو۔ اور جو آدمی تمہارے ساتھ احسان کرے تم اس کے احسان کا بدلہ دو۔ اگر تم بدلہ نہ دے سکو تو اسکے حق میں دعائے خیر کرو یہاں تک کہ تم محسوس کرو کہ تم نے اس کو بدلہ دے دیا ہے۔

    (ابوداوُد، نسائی)