حضرت بہزؒ بن حکیمؒ کے دادا سے روایت ہے کہ میں نے کہا اے اللہ کے رسولؐ ہم اپنی بیوی کے پاس (جماع کے لئے) کس طرح آئیں؟ آپؐ نے فرمایا ۔جس طرح (جیسے) چاہو اپنی کھیتی میں آؤ اور جب خود کھاؤ اسے بھی کھلاؤ اور جب پہنو تو اسے بھی پہناؤ۔ اسے برا بھلا نہ کہو، نہ اسے مارو۔
(سنن ابی داوُد،جلد دوم کتاب النکاح ،حدیث نمبر2143 )