خاوند اور بیوی کے حقوق

  • حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا ابلیس کا تخت پانی پر ہے۔ وہاں سے وہ اپنے لشکر روانہ کرتا ہے۔ اس کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ شیطان وہ ہوتا ہے جو سب سے زیادہ لوگوں میں فتنہ ڈالتا ہے۔ اس کے لشکر میں سے ایک آکرکہتا ہے میں نے ایسا ایسا کیا ہے وہ کہتا ہے تم نے کچھ بھی نہیں کیا۔ پھر ان میں سے ایک آکر کہتا ہے میں نے ایک میاں بیوی کے درمیان جھگڑا کرادیا ہے۔ وہ اس کے قریب آکر کہتا ہے ہاں تم نے بہت اچھا کام کیا ہے اور اس کو گلے لگالیتا ہے۔

    (مسلم ،کتاب صفۃ القیامۃ والجنۃ والنار)