شکر

  • حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص کوکوئی چیز (ہدیہ، تحفہ وغیرہ) دی جائے اور اگر اس کے پاس کچھ ہو تو بدلے میں دے اگر اس کے پاس کچھ نہ ہو تو پھر اس کی تعریف کرے ۔جس نے اس کی تعریف کی اس نے اس کا شکریہ ادا کیا اور جس نے اسے (ہدیہ وغیرہ) چھپایا تو اس نے اس (ہدیہ تحفہ وغیرہ) کا انکار کیا۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الادب :4813)