ہمسایوں کے حقوق

  • حضرت عبدالرحمان ابی قراد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک دن وضو فر مایا تو آپ ﷺ کے صحابہ کرامؓ وضو کا پانی لے کر ( اپنے چہرے اور جسموں پر ) ملنے لگے ۔ آپ ﷺ نے ارشاد فر مایا : کون سی چیز تمہیں اس کا م پر آمادہ کر رہی ہے ؟ انہوں نے عر ض کیا :اللہ اور اس کے رسول کی محبت ۔رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فر مایا جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اللہ تعا لیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرے تو اسے چا ہیے کہ جب با ت کرے تو سچ بو لے ، جب کو ئی امانت اس کے پاس رکھوائی جا ئے تو اس کو ادا کرے اور اپنے پڑو سی کے ساتھ اچھا سلوک کیا کرے ۔

    (بیہقی ، مشکوٰۃ)