حضرت مجاہدؒ سے روایت ہے کہ حضرت عبدا للہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے گھر میں ایک بکری ذبح کی گئی ہے پھر جب آئے تو کہا تم نے ہما رے یہو دی ہمسا یہ کو ہد یہ بھیجا ، کیا تم نے ہما رے یہودی ہمسا یہ کو ہد یہ بھیجا کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو فر ماتے سنا تھا ۔ جبریل ؑ ہمیشہ مجھے ہمسایہ کے ساتھ احسان کرنے کی وصیت کرتے یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ اس کو وارث کر دیں گے ۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب البروالصلۃ :1942)