حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کی عورتوں سے ارشاد فرمایا: تم میں سے جس کے بھی تین بچے مرجائیں اور وہ اس پر اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھے تو یقیناًوہ جنت میں داخل ہوگی۔ ان میں سے ایک عورت نے پوچھا: یارسول اللہ! اگر دو بچے مرجائیں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اگر دو بچے مرجائیں تو بھی یہی ثواب ہوگا۔
(مسلم)