حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہر سوموار اور جمعرات کے روز جنت کے دروازے کھولے جاتے ہیں ان دو روز میں مشرک کے سوا ہر شخص کو معاف کردیا جاتا ہے۔ بجز اس شخص کے جس کی اپنے بھائی سے عداوت ہو ان کے بارے کہا جاتا ہے کہ انہیں مہلت دو حتی کہ صلح کرلیں۔
(سنن ابی داو‘ُد، جلد سوئم کتاب الادب :4916)