حضرت ابی امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ فرماتا ہے اے آدم کے بیٹے، اگر تم مصیبت لاحق ہونے پر صبر کرو اور مجھ سے ثواب طلب کرو تو میں تمہارے لئے جنت (میں داخلہ) سے کم کسی ثواب کو پسند ہی نہیں کروں گا۔