حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میں نے رسو ل اللہ ﷺ کو فر ماتے ہو ئے سنا کہ اللہ تعا لیٰ فر ماتے ہیں میں رحمن ہوں اور وہ ( صلہ رحمی ) بھی رحم ہے اور میں نے اس کا نام اپنے ( نام رحمن ) سے رکھا ہے جو اسے ملا ئے گا ( یعنی صلہ رحمی کر ے گا ) میں اسے ( اپنی رحمتوں سے) ہمکنار کروں گا اور جو اسے قطع کرے گا ( صلہ رحمی نہیں کرے گا) میں اسے اپنی رحمت سے منقطع کروں گا۔
( سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الزکوٰۃ :1694)