رشتہ داروں کے حقوق/ صلہ رحمی

  • حضرت ابو ہر یر ہ رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے صدقہ کا حکم فر مایا تو ایک شخص نے کہا اللہ کے رسول ﷺ ! میرے پاس ایک دینا ر ہے آپ ﷺ نے فر مایا اپنی ذات پر خرچ کر ۔اس نے کہا میرے پا س ایک اور دینا ر ہے، آپ ﷺ نے فر مایا اپنے بیٹے پر خرچ کر۔ اس نے کہا میرے پاس ایک اور دینار ہے، آپ ﷺ نے فر مایا اپنی بیوی پر خرچ کر۔ اس نے کہا : میرے پاس ایک اور بھی ہے آپ ﷺ نے فر مایا اسے اپنے خادم پر خر چ کر۔ اس نے کہا : میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ ﷺ نے فر مایا ’’تو زیا دہ جا نتا ہے ( کہ کہاں خرچ کر نا ہے )۔

    ( سنن ابی داو ُد جلد اول کتاب الزکوٰۃ :1693)