صبر

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے ایک بیمار کی عیادت کی۔ آپ ﷺ نے (اس سے) فرمایا خوش ہوجاؤ اس لئے کہ اللہ کا فرمان ہے۔ بخار میری آگ ہے، میں دنیا میں اپنے مومن بندہ کو اس میں مبتلا کرتا ہوں تاکہ قیامت کے دن یہ اس کے لئے جہنم کا بدلہ ہوجائے۔

    (احمد، ابن ماجہ، بیہقی)