رشتہ داروں کے حقوق/ صلہ رحمی

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ میرے بعض رشتہ دار ایسے ہیں کہ میں ان سے تعلق جوڑتا ہوں وہ مجھ سے توڑتے ہیں ،میں ان کے ساتھ نیکی کرتا ہوں اور وہ میرے ساتھ برائی کرتے ہیں ،میں ان کے ساتھ بردباری کے ساتھ پیش آتا ہوں اور وہ میرے ساتھ جہالت آمیز سلوک کرتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا اگر تم درحقیقت ایسا ہی کرو جیسا کہ تم نے کیا ہے تو تم ان کو جلتی ہوئی راکھ کھلا رہے ہو اور جب تک تم اس طرح کرتے رہو گے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کے مقابلہ میں تمہارا ایک مدد گار رہے گا۔

    (مسلم، کتاب البر والصلۃ)