حضرت ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک شخص رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگا کہ مجھے کوئی ایسا کام بتایئے جو مجھے جنت کے قریب اور جہنم سے دور کردے۔ آپ ﷺ نے فرمایا تم صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ بناؤ، نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو اور رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرو۔ جب وہ واپسی کیلئے چلا تو آپ ﷺ نے فرمایا اگر یہ شخص ان باتوں پر عمل پیرا ہوا جن کا اسے حکم دیا گیا ہے تو ضرور جنت میں جائے گا۔
(مسلم، کتاب الایمان)