صبر

  • حضرت ابی سعیدؓ سے روایت ہے کہ انصار کے کچھ لوگوں نے نبی کریم ﷺ سے کچھ مانگا آپؐ نے ان کو دیا پھر مانگا آپؐ نے فرمایا میرے پاس جو مال ہوتا ہے میں اسکو جمع کرکے اور تم سے چھپا کر نہیں رکھتا اور جو غنا ظاہر کرے یعنی قناعت کرے اللہ تعالیٰ اسکو غنی کرتا ہے اور جو لوگوں سے ترک سوال کرے اللہ تعالیٰ اس کو سوال سے بچاتا اور جو صبر کی عادت ڈالے اللہ تعالیٰ اس کو صبر کی توفیق دیتا ہے اور کسی کو کوئی چیز صبر سے زیادہ بہتر اور کشادہ نہ ملی۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب البروالصلۃ)(بخاری،کتاب الزکوٰۃ حدیث1384)