حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس کے تین لڑکے یا لڑکیاں مرگئے ایسے کہ جوانی کو نہیں پہنچے تھے تو اس کے لئے دوزخ سے بچانے کو مضبوط قلعہ ہوگا۔ سو ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا میں دو لڑکے آگے بھیج چکا ہوں (فوت ہوگئے) آپؐ نے فرمایا قلعہ ہونے کو دو بھی کافی ہیں پھر ابی کعبؓ جو سیدالقراء ہیں نے کہا کہ میں نے بھی ایک لڑکا آگے بھیجا ہے (مرگیا) آپؐ نے فرمایا ایک بھی قلعہ ہوسکتا ہے ۔مگر یہ قلعہ جب ہوں گے کہ پہلے مرنے کے ساتھ ہی صبر کرے اور نہ چیخے چلائے نہ کپڑے پھاڑے۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب الجنائز،حدیث نمبر1061 )