صبر

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ کی کتاب میں جو سب سے سخت آیت ہے میں اسے جانتی ہوں آپؐ نے فرمایا اے عائشہ رضی اللہ عنہا وہ کون سی آیت ہے انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ یہ فرمایا ۔من یعمل سوء یجزبہ  (جو شخص برا عمل کرے گا اسے اس کی جزا (بدلہ) دی جائے گی) ۔آپؐ نے فرمایا اے عائشہؓ کیا آپ نہیں جانتیں کہ جب کسی مسلمان کو کوئی حادثہ پیش آتا ہے یا اسے کانٹا چبھتا ہے تو وہ اس کے برے عمل کا کفارہ بن جاتا ہے اور جس کے اعمال کا محاسبہ کیا گیا تو وہ عذاب میں مبتلا ہوجائے گا۔ انہوں (عائشہؓ) نے فرمایا کیا اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں ہے  (فسوف یحاسب حسابا یسیرا ) (قریب ہے کہ اس کا آسان حساب لیا جائے ) ۔آپؐ نے فرمایا اے عائشہؓ اس سے مراد صرف اعمال کا پیش کرنا ہے جس کے حساب کا مناقشہ (سوال و جواب ) ہوا تو اسے ضرور عذاب ہوگا۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب الجنائز ،حدیث نمبر 3093 )