صبر

  • حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کو بھی کوئی مصیبت پہنچے اور وہ پڑھے۔  انا للہ وانا الیہ راجعون۔اللہم اجرنی فی مصیبتی واخلف لی   خیرا منہا۔  (ترجمہ: بے شک ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں اے اللہ، مجھے میری مصیبت میں اجر عطا فرمایئے اور اس سے بہتر (چیز) مجھے عطا فرمایئے)۔حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے تو میں نے رسول کریم ﷺ کے حکم کے مطابق یہ دعا کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کے بعد ان سے بہتر یعنی رسول کریم ﷺ کو میرے لئے (شوہر) مقرر کردیا۔

    (مسلم ،کتاب الجنائز )