صلح کروانا

  • حضرت حمید بن عبدالرحمن ؒ اپنی والدہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے صلح کرانے کے لئے ایک فریق کی طرف سے دوسرے فریق کو (فرضی) باتیں پہنچائیں اس نے جھوٹ نہیں بولا( یعنی اسے جھوٹ بولنے کا گناہ نہیں ہوگا)۔

    (ابوداوُد)