حضرت عبدالرحمن بن ابی قرُاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک دن وضو فرمایا تو آپ ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وضوکا پانی لے کر (اپنے چہرے اور جسموں پر) ملنے لگے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: کون سی چیز تمہیں اس کام پر آمادہ کررہی ہے؟ انہوں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کی محبت۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے محبت کرے یا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اس سے محبت کریں تو اسے چاہئے کہ جب بات کرے تو سچ بولے، جب کوئی امانت اس کے پاس رکھوائی جائے تو اس کو ادا کرے اور اپنے پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کیا کرے۔
(بیہقی، مشکٰو ۃ )