سچ

  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ فسق فجور کی طرف لگاتا ہے اور فجور گناہ، آگ کی طرف لے جاتے ہیں۔ کوئی شخص جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ میں مبالغہ کی حد تک پہنچ جاتا ہے حتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں جھوٹا لکھا جاتا ہے سچائی اختیار کرو کیونکہ سچائی نیکی کی راہنمائی کرتی ہے اور نیکی یقیناًجنت کی طرف لے جاتی ہے انسان سچ بولتا رہتا ہے اور سچ کی تلاش میں رہتا ہے حتی کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ہاں سچا لکھا جاتا ہے۔

    (سنن ابی داوُد،جلد سوئم کتاب الادب :4989)