حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے کہا یارسول اللہ ﷺ میری ماں مرگئی ہے اگر میں اس کی طرف سے صدقہ دوں تو کیا اس کو فائدہ دے گا تو آپؐ نے فرمایا ہاں ۔تو اس نے عرض کیا میرا ایک باغ ہے تو میں آپ ﷺکو گواہ کرتا ہوں کہ میں نے اس کی طرف سے صدقہ کردیا۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب الزکوۃ 669)