حضرت عمرو بن شعیبؒ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسولؐ میرے پاس مال اور اولاد ہے جبکہ میرے والد میرے مال کے ضرورت مند ہیں (میں کیا کروں) ۔آپؐ نے فرمایا تم اور تمہارا مال تمہارے والد کا ہے بے شک تمہاری اولاد تمہاری پاکیزہ ترین کمائی ہے لہذا اپنی اولاد کی کمائی میں سے کھاؤ۔
(ابن ماجہ) (سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب البیوع 3530)