حضرت عمارۃ بن عمیرؒ اپنی پھوپھیؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے یتیم بچے کے بارے جو کہ میری پرورش میں تھا دریافت کیا کہ میں اس کے مال سے کھا سکتی ہوں؟ پس انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا انسان کا پاکیزہ ترین رزق وہ ہے جو وہ خود کماتا ہے اور اس کا بیٹا بھی تو اس کی اپنی کمائی ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب البیوع 3528)