والدین کے حقوق

  • حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص یمن سے ہجرت کرکے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپؐ نے فرمایا کیا یمن میں تمہارا کوئی رشتہ دار ہے؟ تو اس شخص نے کہا میرے والدین ہیں آپ نے فرمایا کیا انہوں نے تمہیں (ہجرت کرنے کی) اجازت دی اس نے کہا نہیں ۔آپؐ نے فرمایا انہی کے پاس لوٹ جاؤ ان سے اجازت طلب کرو۔ پس اگر وہ اجازت دے دیں توجہاد کر ورنہ ان کے ساتھ نیکی کر (حسن سلوک سے پیش آ)

    (سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب الجہاد2530)