حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے کہا: میں والدین کو روتے ہوئے چھوڑ کر ہجرت کے لئے آپؐ کی بیعت کرنے حاضر ہوا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا جاؤ جس طرح تم نے انہیں رلایا ہے اب ویسے ہی انہیں ہنساؤ۔
(سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب الجہاد 2528)