حضرت کلیب بن منفعہ اپنے دادا (بکر بن حارثؓ) سے روایت کرتے ہیں کہ وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں سب سے زیادہ کس سے حسن سلوک کروں؟ آپؐ نے فرمایا اپنی ماں، اپنے باپ، بہن، بھائی اور اپنے آزاد کردہ غلام کے ساتھ جو قریبی ہو ۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب 5140)