والدین کے حقوق

  • ابو السید مالک بن ربیعہ ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ بنو سلمہ کا ایک شخص آپؐ کے پاس آیا اس نے کہا: اے اللہ کے رسول کیا میرے والدین کے ساتھ حسن سلوک کی کوئی ایسی صورت باقی ہے کہ میں ان کی وفات کے بعد بھی ان سے حسن سلوک کرسکوں؟ آپؐ نے فرمایا ہاں ان کے لئے دعا ئے رحمت کرنا، استغفار کرنا، ان کے بعد ان کی وصیت پر عمل کرنا ۔جن سے وہ صلہ رحمی کرتے تھے تم بھی صلہ رحمی کرنا اور ان کے دوستوں کا احترام کرنا۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب 5142)