حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کون سا کام اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے آپؐ نے فرمایا نماز کو اپنے وقت پر پڑھنا۔ میں نے پوچھا پھر کون ساکام۔ فرمایا ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا۔ میں نے پوچھا پھر کون سا کام ۔فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا آنحضرت ﷺ نے یہ تین باتیں بیان کیں۔ اگر میں اور پوچھتا تو آپؐ اور زیادہ بیان فرماتے۔
(بخاری ،جلد اول ،کتاب مواقیت الصلوۃ ،حدیث نمبر500)