حضرت معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا ’’اے ا للہ کے رسول ﷺ میں کس کے ساتھ احسان کروں ؟‘‘آپ ﷺ نے فر مایا :۔’’اپنی والدہ کے ساتھ ‘‘۔ میں نے عرض کیا ’’پھر کس سے ؟‘‘آپ ﷺ نے فر مایا :۔ ’’اپنی والدہ سے ‘‘۔ میں نے عرض کیا ’’پھر کس سے ؟‘‘آپ ﷺ نے فر مایا :۔اپنے والد سے پھر مرتبہ کی تر تیب سے اپنے قر یبی رشتہ داروں سے ‘‘۔
( تر مذی ، ابو داوُد)