حضرت حکیم ؒ سے روایت ہے وہ اپنے باپ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ میں کس سے نیکی کروں؟ فرمایا اپنی ماں سے۔میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنی ماں سے میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنی ماں سے۔ میں نے عرض کی پھر کس سے؟ فرمایا اپنے باپ سے، پھر قریبیوں سے اور پھر قریبیوں سے درجہ بدرجہ۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ 1897)