اعتکاف

  • حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے زمانہ جاہلیت میں کعبہ کے پاس ایک دن یا ایک رات اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی۔ پس انہوں نے نبی ﷺ سے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپؐ نے فرمایا۔ اعتکاف کرو اور روزہ بھی رکھو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الحیاء :2474)