اعتکاف

  • حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اعتکاف میں تھے تو میں رات کے وقت آپؐ سے ملاقات کرنے گی۔ پس میں نے آپؐ سے بات چیت کی جب میں لوٹنے کے لئے کھڑی ہوئی تو آپؐ بھی میرے ساتھ ہی کھڑے ہوگئے تاکہ مجھے (گھر تک) لوٹا آئیں اور ان (صفیہؓ) کی رہائش اسامہ بن زید کے گھر میں تھی۔ پس دو انصاری صحابہ گزرے جب انہوں نے نبی ﷺ کو دیکھا تو انہوں نے تیز تیز چلنا شروع کردیا۔ پس نبی ﷺ نے فرمایا۔ اپنی پہلی ہیئت (رفتار) پر قائم رہو یہ صفیہ بنت حیے رضی اللہ عنہا (میری بیوی) ہیں۔ انہوں نے کہا سبحان اللہ! اے اللہ کے رسولؐ (ہم آپؐ کے بارے ہر گز ایسا خیال نہیں کرسکتے) آپؐ نے فرمایا شیطان انسان کے ساتھ ساتھ اس طرح چلتا ہے جس طرح (رگوں میں) خون دوڑتا ہے پس مجھے اندیشہ ہوا کہ وہ تمہارے دلوں میں کوئی برا وسوسہ نہ پیدا کردے۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب الحیاء :2470)