حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ اعتکاف کرتے تواپنا سر مسجد سے حجرہ کی طرف میرے قریب کردیتے تو میں آپؐ کے بالوں میں کنگھی کردیتی اور آپؐ صرف حاجت انسانی (پیشاب وغیرہ) کے لئے گھر میں تشریف لاتے تھے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الحیاء :2467)