حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے حتی کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فوت کردیا (آپؐ کی روح قبض کرلی) پھر آپؐ کے بعد آپؐ کی ازواج مطہرات نے اعتکاف کیا۔