حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں رسول اللہ ﷺ کو دھاری دار ریشمی جوڑا بطور ہد یہ ملا توآپ ﷺ نے اسے میری طرف بھیج دیا۔ پس میں نے اسے پہن لیا جب میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو اتو میں نے آپ ﷺ کے چہرہ انور پر غصہ و ناراضی کے آثار دیکھے ، پس آپ ﷺ نے فر مایا میں نے اسے تمہارے پہننے کے لیے تو نہیں بھیجا تھا ، پس آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا تو میں اسے اپنی عورتوں میں تقسیم کر دیا ۔
( سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب اللباس :4043)