حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے ایک شخص کے ہاتھ میں سو نے کی انگوٹھی دیکھی ۔ آپ ﷺ نے اس کو اتارکر پھینک دیا اور فر مایا تم میں سے کو ئی شخص آگ کے انگا رہ کو اپنے ہاتھ میں لینے کا ارادہ کیوں کر تاہے ؟ رسول اکر م ﷺ کے تشریف لے جانے کے بعد اس شخص سے کہا گیا جاؤ اپنی انگو ٹھی اٹھالو اور اس سے نفع حاصل کرو ۔اس نے کہا اللہ کی قسم جس چیز کورسول اکر م ﷺ نے (نا راضگی کی صورت میں ) پھینک دیا ہوا اس کو میں کبھی بھی نہیں اٹھاؤں گا۔
(مسلم ، کتاب اللباس والزینۃ )