حضرت عروہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور وہ نماز پڑھ رہی تھیں ۔ پس وہ (تیز تیز گفتگو سے )کہنے لگے اے حجرے والی میری بات سنیں ، انہوں نے ایسے کہا تو جب وہ نماز سے فارغ ہوئیں تو فرمایا کیا تمہیں (اے عروہ )اس سے اور تیز تیز گفتگو سے تعجب نہیں ہوا ؟ حالانکہ رسول اللہ ﷺ اس اندازمیں گفتگو فرماتے تھے اگر کوئی شمار کرنے والاچاہتا تو اسے شمار کر سکتا تھا (یعنی آرام آرام سے بالکل واضح گفتگو فرماتے تھے )۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب العلم حدیث نمبر :3654)