حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے پینے کی چیز میں پھونک مارنے سے منع فرمایا ہے ایک شخص نے عرض کیا میں برتن میں کو ڑا دیکھتا ہوں تو اس کو کیسے نکالوں آپ ﷺ نے فرمایا بہادے۔ پھر عرض کی میں ایک دم میں سیر نہیں ہوتا آپ ﷺ نے فر ما یا سانس لیتے وقت پیالہ اپنے منہ سے دور کرے ۔
(جامع تر مذی ،جلد اول باب الاسترابۃ :1887)