حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص ہاتھ دھوئے بغیر سوجائے اور ہاتھ پر چکنائی وغیرہ ہو پس اسے کوئی تکلیف پہنچ جائے تو پھر اپنے آپ کو ملامت کرے (یعنی اس کی غلطی ہے کہ اس نے ہاتھ نہیں دھوئے اور اس سالن وغیرہ کی چکنائی کی وجہ سے کسی زہریلی چیز نے کاٹ لیا تو پھر وہ اس کا الزام کسی اور پر نہ دے)۔
(جامع ترمذی، جلد اول ،باب اطعمۃ 1860)(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم ،کتاب الاطعمۃ3852)