حضرت ابو ثعلبہ الخشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا تو عرض کی کہ ہم اہل کتاب کے پاس سے گزرتے ہیں وہ اپنی ہانڈیوں میں خنزیر پکاتے ہیں اور اپنے برتنوں میں شراب پیتے ہیں (اگر ہمیں برتن کی ضرورت درپیش ہو تو کیا کریں؟) پس رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم ان کے علاوہ برتن پالو تو ان میں کھاؤ پیو اور اگر تم ان کے علاوہ نہ پاؤ تو انہیں پانی سے دھولو اور پھر کھاؤ پیو۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم، کتاب الاطعمۃ3839)