حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص علم کی تلاش میں لگے پھر اس کو حاصل بھی کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے دو اجر لکھ دیتے ہیں اور جو شخص علم کا طالب ہو لیکن اس کو حاصل نہ کرسکے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایک اجر لکھ دیتے ہیں۔
(طبرانی، مجمع الزوائد)