حضرت امیۃ بن مخشی رضی اللہ عنہ جو رسول اللہ ﷺ کے اصحاب میں سے تھے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ تشریف فرما تھے ایک شخص کھارہا تھا اس نے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی اس کے کھانے میں صرف ایک لقمہ باقی رہ گیا تھا۔ پس جب اس نے اسے اپنے منہ کی طرف اٹھایا تو کہا بسم اللہ اولہ و آخرہ ۔ پس یہ منظر دیکھ کر نبی کریمؐ مسکرائے پھر فرمایا۔ شیطان اس کے ساتھ کھاتا رہا پس جب اس نے بسم اللہ پڑھی تو اس نے اپنے پیٹ میں موجود ہر چیز قے کردی۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم ،کتاب الاطعمۃ3768)